44 باکسرز کو رنگ میں ناک آوٹ کرنے والے مائیک ٹائسن شکست کھا گئے
44 باکسرز کو رنگ میں ناک آوٹ کرنے والے مائیک ٹائسن کو ہیوی ویٹ باکسنگ مقابلے میں جیک پاؤل نے شکست دے دی۔ ٹیکساس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے فائٹ میں معروف یوٹیوبر جیک پاؤل کو تینوں ججز نے متفقہ فیصلے کے ذریعے فاتح قرار دیا، فائٹ کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا […]
44 باکسرز کو رنگ میں ناک آوٹ کرنے والے مائیک ٹائسن کو ہیوی ویٹ باکسنگ مقابلے میں جیک پاؤل نے شکست دے دی۔
ٹیکساس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے فائٹ میں معروف یوٹیوبر جیک پاؤل کو تینوں ججز نے متفقہ فیصلے کے ذریعے فاتح قرار دیا، فائٹ کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا اور ایک جج نے 72-80 اسکور دیا جبکہ دیگر دو ججز نے 73-79 اسکور دیا۔
8 راؤنڈ کے مقابلوں میں تینوں ججز نے جیک پال کو فاتح قرار دیا، ہر راؤنڈ دو دو منٹ پر مشتمل تھا، ٹائسن نے 8 راؤنڈز تک مقابلہ کیا لیکن 58 سالہ فائٹر میچ نہ جیت سکے۔
58 سالہ مائیک ٹائسن کا مقابلہ اپنی عمر سے 31 برس چھوٹے باکسر جیک پال سے تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟