گرم پانی سے نہانا کس مرض کا علاج ہے؟

روزانہ غسل کرنا نہ صرف انسان کی طبیعت میں تازگی پیدا کرتا ہے بلکہ سُستی کو بھی دور بھگاتا ہے، لیکن ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غسل کے لیے گرم پانی کا استعمال آپ کو ڈپریشن سے بھی بچاتا ہے۔ ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جس میں مبتلا افراد غسل کے دوران جتنا […]

 0  2
گرم پانی سے نہانا کس مرض کا علاج ہے؟

روزانہ غسل کرنا نہ صرف انسان کی طبیعت میں تازگی پیدا کرتا ہے بلکہ سُستی کو بھی دور بھگاتا ہے، لیکن ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غسل کے لیے گرم پانی کا استعمال آپ کو ڈپریشن سے بھی بچاتا ہے۔

ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جس میں مبتلا افراد غسل کے دوران جتنا زیادہ وقت پانی میں گزارتے ہیں، وہ ذہنی تناؤ جیسی کیفیات کے برعکس خود کو پُرسکون محسوس کرتے ہیں۔

جرمنی کی فریبرگ یونیورسٹی کے ماہرین نے 45لوگوں (جوکہ ڈپریشن کے مرض کا شکار تھے) پر ایک مختصر تحقیقی مطالعہ کیا۔

ان تمام افراد کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کے افراد کو روزانہ 104سینٹی گریڈ گرم پانی سے 30منٹ تک غسل کروایا جاتا تھا جبکہ دوسرے گروپ کے افراد سے ہفتے میں دو مرتبہ 40 سے 45منٹ ایروبک ایکسرسائز کروائی جاتی تھیں۔

8ہفتوں بعد ماہرین کی جانب سے دونوں گروپس کے افراد اور ان کے مزاج کا ڈپریشن اسکیل ( ایچ اے ایم ڈی اسکیل) پر موازنہ کیا گیا۔

ایسا کرنے سے یہ بات سامنے آئی کہ جو افراد روزانہ گرم پانی سے غسل کرتے تھے ان کا مزاج، ریسرچ شروع ہونے سے قبل کیے گئے موازنے سے 6اسکور کم تھا۔

اس کے برعکس دوسرے گروپ کے افراد، جن سے ایروبک ایکسرسائز کروائی جاتی تھیں، ان کےمزاج میں کمی کی شرح 3کی اوسط سے بھی کم دکھائی دی۔ اس شرح کے پیش نظر ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ ایکسرسائز کے برعکس گرم پانی سے کیا گیا غسل ڈپریشن کے مریضوں کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہوا۔

گرم پانی سے نہانے سے پٹھوں کا درد ختم ہوتا ہے اور اُنہیں سکون ملتا ہے گرم شاور ماہواری کے شدید درد کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جو خواتین کو ہر ماہ ہوتا ہے، گرمی رگوں میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

اس کے علاوہ گرم پانی کا شاور آپ کی جِلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور جِلد کو زیادہ دیر تک نمی بخشتا ہے، جِلد کے خلیوں میں آکسیجن کے بہاؤ کو بھی متحرک کرتا ہے، جس کے نتیجے میں جِلد نرم اور ملائم ہوجاتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow