’کاکول نہ جاتے تو شاید کھلاڑی ایک دوسرے سے لڑ پڑتے‘
قومی ٹیم کے سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کاکول نہ جاتے تو شاید کھلاڑی ایک دوسرے سے لڑ پڑتے۔ قومی ٹیم کے سلیکٹر وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کے درمیان معاملات کو کلیئر ہونا ضروری تھا، کپتان بدلنے کے بعد بھی ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ہے۔ […]
قومی ٹیم کے سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کاکول نہ جاتے تو شاید کھلاڑی ایک دوسرے سے لڑ پڑتے۔
قومی ٹیم کے سلیکٹر وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کے درمیان معاملات کو کلیئر ہونا ضروری تھا، کپتان بدلنے کے بعد بھی ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا مقصد ٹیم کی جیت ہے۔
وہاب یاض نے کہا کہ کپتان اور کوچ کی مشاورت سے ٹیم منتخب کی ہے، تمام کھلاڑی پاکستان کے لیے کھیلیں گے اور جیتیں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔
بابر اعظم کی قیادت میں اعلان کردہ ٹیم میں 2 نئے کھلاڑی عثمان خان اور عرفان خان نیازی کو شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوگی جب کہ 5 ریزرو کھلاڑی بھی اس سیریز میں شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
بابراعظم ( کپتان ) ، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان ، عرفان خان نیازی، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، زمان خان، محمد عامر، عباس آفریدی، اسامہ میر، فخرزمان اور ابرار احمد
ریزرو کھلاڑی:
ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، صاحبزادہ فرحان، آغا سلمان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟