اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو کونسا ’ہیش ٹیگ‘ دے دیا؟
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق بات کرکے خبروں کی زینت بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے اروشی روٹیلا سے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت اور پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بارے میں سوالات کیے۔ میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران […]
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق بات کرکے خبروں کی زینت بن گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے اروشی روٹیلا سے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت اور پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بارے میں سوالات کیے۔
میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران اروشی روٹیلا کے سامنے چند معروف شخصیات کے نام لیے اور اداکارہ سے کہا کہ وہ سب کو ایک ایک ہیش ٹیگ دیں۔
اروشی روٹیلا کے سامنے جب پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نام لیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ میں انہیں ہیش ٹیگ ‘بولر’ دوں گی۔
اداکارہ کا جواب سُن کر میزبان نے کہا کہ نسیم شاہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں کافی مقبول ہیں، جس پر اروشی نے کہا کہ جب تک آپ کام کررہے ہیں تو یہ مقبولیت ٹھیک ہے۔
میزبان نے مزید کہا کہ اب تو نسیم شاہ کافی لڑکیوں کے ‘کرش’ بھی بن چکے ہیں جس پر اروشی روٹیلا نے مسکراتے ہوئے کہا ‘ہاں’۔
میزبان نے اروشی روٹیلا کے سامنے سوشل میڈیا صارف کا ایک کمنٹ پڑھا جس میں لکھا تھا کہ رشبھ پنت آپ کی بہت عزت کرتا ہے، اگر آپ ان سے شادی کر لیں گی تو مجھے خوشی ہوگی۔
شو کے میزبان نے کمنٹ پڑھنے کے بعد اروشی روٹیلا سے پوچھا کہ آپ اس کمنٹ پر کیا کہنا چاہیں گی؟ جس پر اداکارہ نے سنجیدہ انداز میں کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟