آخری اوورز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکے، روہت شرما
نیو یارک : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ جیت کا سہرا جسپریت بمراہ کے سر ہے۔ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما […]
نیو یارک : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ جیت کا سہرا جسپریت بمراہ کے سر ہے۔
نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ آج کی جیت میں بالرز نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 140رنز کا ٹارگٹ سوچ رکھا تھا لیکن ایسا نہ کرسکے، ایسی پچ پر اضافی رنز کم سے کم رنز دینے کی کوشش کی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ ابتدائی 10 اوورز میں بھارتی پوزیشن اچھی تھی جبکہ آخری دس اوورز میں ہمارے بیٹرز اچھا کھیل پیش نہ کر سکے۔
بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ایسے ٹورنامنٹ میں سب کو برابر کی کارکردگی دکھانی پڑتی ہے، چاہتے ہیں کہ جسپریت بمراہ اسی طرح پورے ٹورنامنٹ میں کھیلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دیگر کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کی جیت میں اپنا پورا حصہ ڈالا، چاہتے ہیں خوشی کے ساتھ ہم اپنے گھر روانہ ہوں۔
ہماری بیٹنگ ناکام ہوئی تو بولرز کو تسلی دیتے ہوئے یہی کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے، تماشائیوں نےبھرپورسپورٹ کیا،ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ہے، بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستان بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہار گیا
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بلے بازوں کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہروا دیا، قومی ٹیم کو 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گرین شرٹس 120 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر بھارت کے خلاف ڈھیر ہوگئے، بابر اعظم، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم میچ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟