ٹی 20 ورلڈ کپ : بابر اعظم نے بھارت سے شکست کی بڑی وجہ بتا دی
نیو یارک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے آخری اوورز میں بہت غلطیاں ہوئیں۔ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پاک بھارت میچ […]
نیو یارک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے آخری اوورز میں بہت غلطیاں ہوئیں۔
نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطیوں پرغور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہماری بولنگ بہت اچھی رہی، ہم نے بھارت کو 120رنز تک محدود رکھا لیکن ہمارے بلے بازوں نے بہت بال مس کیں جس سے پریشر بڑھا۔
کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ ڈاٹ بالز ہونے کی وجہ سے بلے باز دباؤ میں آگئے، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے ہم پر کافی پریشر آیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ آخری اوورز میں بہت غلطیاں کیں، سوچا تھا کہ پہلے6اوور اچھےکھیل لیے تو ہدف آسانی سے حاصل کرلیں گے۔
اپنی گفتگو میں کپتان بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اننگز کے بقیہ دس اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں ہوسکی، ہمیں آئندہ دو میچوں میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بلے بازوں کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہروا دیا، قومی ٹیمم کو 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گرین شرٹس 120 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر بھارت کے خلاف ڈھیر ہوگئے، بابر اعظم، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم میچ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟