کیا نوجوت سنگھ سدھو نے ہاردک کا موازنہ کتے سے کرڈالا؟

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اپنے جاندار تبصروں کے لیے جانے جاتے ہیں، انھوں نے ہاردک پانڈیا کے بارے میں ایک معنی خیز پوسٹ کی ہے۔ موجودہ کمنٹیٹر اور اپنی انوکھی شاعری کے لیے معروف بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سدھو نے ممبئی انڈینز کی پے درپے شکست، روہت شرما کو کپتانی سے ہٹانے […]

 0  3
کیا نوجوت سنگھ سدھو نے ہاردک کا موازنہ کتے سے کرڈالا؟

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اپنے جاندار تبصروں کے لیے جانے جاتے ہیں، انھوں نے ہاردک پانڈیا کے بارے میں ایک معنی خیز پوسٹ کی ہے۔

موجودہ کمنٹیٹر اور اپنی انوکھی شاعری کے لیے معروف بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سدھو نے ممبئی انڈینز کی پے درپے شکست، روہت شرما کو کپتانی سے ہٹانے اور ہاردک پانڈیا کو نیا کپتان بنانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

ہفتے کے روز سدھو نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں روہت کی ممبئی کے ساتھ اس سیزن میں اب تک کے سفر کو دکھایا گیا ہے

تاہم، سدھو کی ٹریڈ مارک شاعری کے ساتھ اس ویڈیو کے کیپشن نے توجہ حاصل کرلی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پر لکھا کہ ’اگرچہ ہاتھی دھول میں بھی اٹ جائے تب بھی اس کی عزت کی جائے گی، کتے کو سونے کی زنجیر سے بھی باندھ دیا جائے تو اسکی کوئی عزت نہیں ہوتی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سدھو نے ممبئی انڈینز ٹیم میں ہاردک اور روہت کی صورتحال پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ سے قبل بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ آل راؤنڈر ہاردک کی کپتانی میں کھیلتے ہوئے روہت کی عزت کو فرق نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ نئے کپتان ہارد پانڈیا کی سربراہی میں ممبئی انڈینز کی ٹیم آئی پی ایل میں اپنے دو ابتدائی میچ ہار چکی ہے جس کی وجہ سے آل راؤنڈر کو تنقید کا سامنا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow