روہت شرما نے کن دو بھارتی کرکٹرز کو انتہائی گندا قرار دیا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو انتہائی گندا قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما نے انڈین ٹی وی مزاحیہ شو میں ساتھی کرکٹر شریاس ائیر کے ساتھ شرکت کی جہاں میزبان کپل شرما نے ان سے کچھ تیکھے اور مزاحیہ […]

 0  5
روہت شرما نے کن دو بھارتی کرکٹرز کو انتہائی گندا قرار دیا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو انتہائی گندا قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما نے انڈین ٹی وی مزاحیہ شو میں ساتھی کرکٹر شریاس ائیر کے ساتھ شرکت کی جہاں میزبان کپل شرما نے ان سے کچھ تیکھے اور مزاحیہ سوالات بھی کیے جس میں بھارتی کپتان نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیے۔

کپل شرما نے سوال کیا کہ آپ ٹیم کے کس کھلاڑی کے ساتھ کمرہ شیئر نہیں کریں گے جس پر روہت شرما نے بلا تکلف کہا کہ وہ شیکھر دھون اور رشبھ پنت کے ساتھ کسی صورت کمرہ شیئر نہیں کریں گے کیونکہ دونوں ہی بڑے گندے ہیں۔

روہت شرما نے ہنستے ہوئے بتایا کہ شیکھر اور رشبھ پریکٹس کے بعد اپنے کپڑے ایسے ہی بستر پر پھینک دیتے ہیں، دونوں دوپہر تک سوتے ہیں اور ان کے ہوٹل کے کمرے زیادہ تر ’ڈو ناٹ ڈسٹرب’ پر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤس کیپنگ عملہ صبح کمرے صاف کرنے آتا ہے، اسی لیے اکثر ان کے کمرے تین سے چار دن تک گندے رہتے ہیں اور یہ ان کے آس پاس رہنے والے لوگوں کے لیے ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow