پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 151 رنز کا ہدف
پی ایس ایل 9 کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا […]
پی ایس ایل 9 کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا۔
کیرون پولارڈ 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹیم سائفرٹ 26 اور جیمز ونس 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان شان مسعود 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک 1 رن بنا کر عماد وسیم کو وکٹ دے بیٹھے، عرفان خان نیازی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف اور ٹائمل ملز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر شان مسعود الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔میتھیو فورڈ، حیدر علی اور ٹائمل ملز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نسیم شاہ، رومان رئیس اور جارڈن کاکس کو آرام دیا گیا ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
کراچی کنگز نے اب تک 7 میچز میں سے 3 جیتے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے، یونائیٹڈ نے 8 مین سے تین میچ جیتے ایک میچ بارش کی نذر ہوا اور 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں اسلام آباد کو برتری حاصل ہے 21 میں سے 15 میچ جیتے 6 میچوں میں کراچی کامیاب رہا۔
پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟