بھارت کا اب تک کا سب سے بہترین کپتان کون؟ گوتم گمبھیر نے بتا دیا
سابق اوپنر بھارتی کرکٹ ٹیم گوتم گمبھیر نے اپنے ملک کے لیے کپتانی کرنے والے اب تک کے سب سے بہترین کپتان کا نام بتایا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں گوتم گمبھیر یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ بھارت کے 2007 اور 2011 ورلڈ کپ جیتنے کی وجہ یوراج سنگھ کی آل راؤنڈ پرفارمنس […]
سابق اوپنر بھارتی کرکٹ ٹیم گوتم گمبھیر نے اپنے ملک کے لیے کپتانی کرنے والے اب تک کے سب سے بہترین کپتان کا نام بتایا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں گوتم گمبھیر یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ بھارت کے 2007 اور 2011 ورلڈ کپ جیتنے کی وجہ یوراج سنگھ کی آل راؤنڈ پرفارمنس تھی، لیکن ایک کرکٹر کی پی آر ٹیم کی وجہ سے صرف اس ایک فرد کو ہی کریڈٹ جاتا ہے۔
گمبھیر نے اپنے سابق کپتان دھونی کی سالگرہ پر انھیں مبارکباد دیتے ہوئے بھارت کا اب تک کا سب سے بہتر کپتان قرار دیا ہے۔
اسٹار اسپورٹس کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں گمبھیر نے کہا کہ بہت سارے کپتان آئیں گے اور جائیں گے لیکن بھارتی ٹیم کے لیے ایم ایس دھونی کے ریکارڈ کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ آپ ٹیسٹ میں نمبر ون بن سکتے ہیں، آپ بیرون ملک میچز جیت سکتے ہیں لیکن دو آئی سی سی ورلڈ کپ اور ایک چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنی کپتانی میں جتوانا اس سے بڑی کوئی کامیابی نہیں ہے۔
گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم نے کئی بڑے لمحات ایک ساتھ شیئر کیے ہیں، چاہے وہ T20 ورلڈ کپ ہو، ون ڈے ورلڈ کپ ہو، آسٹریلیا میں سی بی سیریز جیتنا ہو، نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتنا ہو یا ایشیا کپ جیتنا ہو، دھونی شاید بھارت کے بہترین کپتان ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتان مانے جانے والے ایم ایس دھونی اتوار 7 جولائی کو 43 سال کے ہو گئے، انھ کی سالگرہ پر سلمان خان، سابق کرکٹرز سمیت ہزاروں مداحوں نے پرجوش انداز میں مبارکباد دی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟