ورلڈکپ کوالیفائر میں فلسطین نے بنگلادیش کو ہرا دیا

کھیل کے آخری لمحات میں فلسطین نے گول کر کے فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ ڈھاکا کے بسوندھرا کنگز ایرینا میں 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائر کے گروپ I میں فلسطین نے بنگلا دیش کو 1-0 سے شکست دے دی۔ مشیل ٹرمانینی نے انجری ٹائم میں گول […]

 0  3
ورلڈکپ کوالیفائر میں فلسطین نے بنگلادیش کو ہرا دیا

کھیل کے آخری لمحات میں فلسطین نے گول کر کے فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔

ڈھاکا کے بسوندھرا کنگز ایرینا میں 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائر کے گروپ I میں فلسطین نے بنگلا دیش کو 1-0 سے شکست دے دی۔

مشیل ٹرمانینی نے انجری ٹائم میں گول کر کے مقامی شائقین کے دلوں کو توڑ دیا اور فلسطین کو آسٹریلیا کے بعد گروپ I میں دوسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔

جمعرات کو ریورس فکسچر میں فلسطین 5-0 سے فاتح تھا۔

سرفہرست دو ٹیمیں 2027 اے ایف سی ایشین کپ میں جگہ بنائیں گی اور 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ میچوں کے اگلے راؤنڈ میں جائیں گی۔

کھیل کے نوے منٹ پورے ہونے پر دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول نہ کر سکا تاہم اضافی 4 منٹ کے وقت میں مشیل ٹرمانینی نے گول کر کے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow