گاڑی میں جان لیوا کرتب دکھانا لڑکوں کو مہنگا پڑ گیا

بھارت میں گاڑی میں جان لیوا کرتب دکھانا طالب علموں کو مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ پولیس نے دو لڑکوں کو اس وقت لاک اپ کردیا جب ان کے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ دونوں لڑکں کو موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 207 کے تحت 48 […]

 0  1
گاڑی میں جان لیوا کرتب دکھانا لڑکوں کو مہنگا پڑ گیا

بھارت میں گاڑی میں جان لیوا کرتب دکھانا طالب علموں کو مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ پولیس نے دو لڑکوں کو اس وقت لاک اپ کردیا جب ان کے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

دونوں لڑکں کو موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 207 کے تحت 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔

ایک انسٹاگرام ریل کے طور پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں مردوں کو بی ایم ڈبلیو کار چلاتے ہوئے جان لیوا اسٹنٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔

 کچھ لڑکے گاڑی کی چھت پر بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں، جنہیں تیز رفتاری سے چلایا جا رہا ہے جب کہ ایک اور لڑکا کار کے دروازے کے ساتھ لٹک رہا ہے، یہاں تک کہ گرنے کو ہے۔

یہ ویڈیو ان کے پیچھے آنے والی ایک اور کار سے ریکارڈ کی گئی جو بظاہر اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

گرفتار دونوں لڑکوں جن کی شناخت آدیش اور آشیش شرما کے طور پر ہوئی ہے، بی بی ڈی یونیورسٹی کے بی سی اے کے طالب علم ہیں، پولیس نے بی ایم ڈبلیو کار کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow