پرندوں کا جھنڈ مسافر طیارے سے ٹکرا گیا

بھارت میں فلیمنگوز کا جھنڈ مسافر طیارے سے ٹکرانے کے نتیجے میں 36 پرندے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں غیرملکی ایئرلائن کے طیارے سے پرندوں کا جھنڈ ٹکرانے کے نتیجے میں 36 پرندے ہلاک ہوگئے۔ گلابی رنگ کے فلیمنگوز کا جھنڈ لینڈنگ کے دوران جہاز کی زد میں آگیا جس کے […]

 0  3
پرندوں کا جھنڈ مسافر طیارے سے ٹکرا گیا

بھارت میں فلیمنگوز کا جھنڈ مسافر طیارے سے ٹکرانے کے نتیجے میں 36 پرندے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں غیرملکی ایئرلائن کے طیارے سے پرندوں کا جھنڈ ٹکرانے کے نتیجے میں 36 پرندے ہلاک ہوگئے۔

گلابی رنگ کے فلیمنگوز کا جھنڈ لینڈنگ کے دوران جہاز کی زد میں آگیا جس کے سبب 36 پرندے ہلاک ہوئے۔

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف کو گھاٹ کوپر کے علاقے میں پرندوں کے مردہ ہونے کی اطلاع دی اور وہاں پہنچ کر حکام نے پرندوں کے بکھرے ہوئے اعضا پائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ماہر ماحولیات اسٹالن کا کہنا ہے کہ اگر کچھ لوگ رات کے وقت پرندوں کو تنگ کرتے ہیں تو ریوڑ اڑنے کی کوشش کرتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ اس وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow