طالب علم نے امتحانی فارم میں عمران ہاشمی کو ’والد‘ لکھ دیا، تصویر وائرل

امتحانات کے دوران فارم میں طالب علموں کی جانب سے اپنے والدین کا نام لکھا جاتا ہے لیکن حیران کن طور پر ایک طالب علم نے والدین کی جگہ بالی ووڈ اسٹارز کا نام لکھ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں ایک طالب علم کے امتحانی فارم کی تصویر سوشل میڈیا […]

 0  1
طالب علم نے امتحانی فارم میں عمران ہاشمی کو ’والد‘ لکھ دیا، تصویر وائرل

امتحانات کے دوران فارم میں طالب علموں کی جانب سے اپنے والدین کا نام لکھا جاتا ہے لیکن حیران کن طور پر ایک طالب علم نے والدین کی جگہ بالی ووڈ اسٹارز کا نام لکھ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں ایک طالب علم کے امتحانی فارم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر لوگ قہقہے لگانے پر مجبور ہوئے تو کئی لوگ حیران بھی رہ گئے۔

دراصل طالب علم نے بی اے اونرز کے امتحانی فارم میں عمران ہاشمی کو والد اور سنی لیون کو والدہ لکھ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کندن کا امتحانی فارم 2017-2020 کا ہے اور وہ اس دوران بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر بہار یونیورسٹی کا سابق طالب علم تھا۔

وائرل تصویر کو انسٹاگرام پر انڈین امیجز اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کیا گیا تھا اور کیپشن میں ’بالی ووڈ‘ لکھا تھا۔

طالب علم کے فارم کی تصویر کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

تاہم ایچ ٹی ڈاٹ کام کی جانب سے اس پوسٹ کی صداقت سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow