وائرل ویڈیو: کینیڈا میں ویٹر کی ملازمت پانے کیلیے ہزاروں بھارتی آ گئے
کینیڈا میں ایک ہوٹل ویٹر سمیت پانچ ملازمتوں کے لیے ہزاروں طلبہ کی قطار لگ گئی جن میں اکثریت بھارتیوں کی تھی۔ اس وقت صرف غریب ممالک ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک بھی معاشی مشکلات سے دوچار ہیں جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک حالیہ ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے جہاں […]
کینیڈا میں ایک ہوٹل ویٹر سمیت پانچ ملازمتوں کے لیے ہزاروں طلبہ کی قطار لگ گئی جن میں اکثریت بھارتیوں کی تھی۔
اس وقت صرف غریب ممالک ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک بھی معاشی مشکلات سے دوچار ہیں جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک حالیہ ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے جہاں ایک ہوٹل ویٹر سمیت 5 ملازمتوں کو پانے کے لیے تین ہزار کے قریب امیدواروں کی لائن لگ گئے۔
یہ ویڈیو کینیڈا کے علاقے برامپٹن کے ریسٹورینٹ میں ویٹر اور سرورز سمیت 5 مختلف ملازمتیں حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان طلبہ وطالبات کی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پانچ پوسٹوں کے لیے بیروزگار لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی جن کی تعداد تین ہزار کے قریب بتائی گئی ہے اور ان میں اکثریت بھارتیوں کی ہے۔
اگرچہ اِس ویڈیو کی صداقت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ویڈیو پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کینیڈا میں زیر تعلیم انٹرنیشل اسٹوڈنٹس کیلیے روزگار کے دستیاب مواقعوں کے حوالے سے بحث چھِڑ گئی ہے۔
کچھ لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھ کر معاشی غیر یقینی صورتحال کے درمیان بیرون ملک جانے کے وقت کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کساد بازاری عروج پر ہے۔ یہ بیرون ملک جانے کا صحیح وقت نہیں ہے۔
دوسری جانب ایسے صارفین بھی ہیں جو طلبہ کا دفاع کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ریستوران میں جُز وقتی کام کرنا بہت سے بین الاقوامی طلبہ کے لیے ایک عام بات ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟