خاتون نے 300 روپے کے جعلی زیورات 6 کروڑ روپے میں خرید لیے

جے پور: بھارتی شہر جے پور میں ایک امریکی خاتون اس وقت بڑے فراڈ کا شکار ہو گئیں، جب انھوں نے 6 کروڑ روپے کے زیورات خریدے اور پھر معلوم ہوا کہ وہ جعلی ہیں اور ان کی مالیت محض 300 روپے ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر جے پور میں ایک […]

 0  5
خاتون نے 300 روپے کے جعلی زیورات 6 کروڑ روپے میں خرید لیے

جے پور: بھارتی شہر جے پور میں ایک امریکی خاتون اس وقت بڑے فراڈ کا شکار ہو گئیں، جب انھوں نے 6 کروڑ روپے کے زیورات خریدے اور پھر معلوم ہوا کہ وہ جعلی ہیں اور ان کی مالیت محض 300 روپے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر جے پور میں ایک باپ بیٹے کی جوڑی نے چیرش نوکیا نامی امریکی خاتون کو مبینہ طور پر 300 روپے مالیت کے مصنوعی زیورات 6 کروڑ میں فروخت کر دیے۔

پولیس حکام کے مطابق راجندر سونی اور اس کے بیٹے گورو سونی نے مبینہ طور پر امریکی خاتون کو چاندی کی ایسی چینیں بیچیں جن پر دھوکے سے سونے کا رنگ چڑھایا گیا تھا، اور قیمتی ہیروں کے دھوکے میں ایسے موئسانائٹ پتھر فروخت کیے جس کی قیمت 300 روپے تھی۔

امریکی خاتون نے 18 مئی کو مانک چوک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس کو تحقیقات میں معلوم ہوا کہ نند کشور نامی شخص نے ان جعلی زیورات کا جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر خاتون کو دیا، پولیس نے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے کے جرم میں نند کشور کو گرفتار کر لیا ہے، تاہم اصل مجرمان راجندر اور گورو فرار ہیں، جنھیں پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جعل ساز باپ بیٹے نے خاتون سے کروڑوں روپے اینٹھ کر اس سے جے پور میں 3 کروڑ روپے کا فلیٹ خریدا۔

چیرش نوکیا نامی خاتون امریکا میں اپنے کاروبار کے لیے 2022 سے جیولرز سے قیمتی پتھروں کے زیورات خرید رہی تھیں، تاہم اپریل 2024 میں امریکا میں ایک نمائش کے دوران ان پر انکشاف ہوا کہ زیورات جعلی ہیں، اس پر وہ مئی میں جے پور واپس آئیں تاکہ جعل سازوں کو پکڑا جا سکے۔ دل چسپ بات یہ تھی کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق راجندر اور گورو نے خاتون کے خلاف شکایت درج کروائی، اور الزام لگایا کہ اس نے ان کی دکان سے زیورات زبردستی لے لیے، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا۔

جے پور پولیس نے سیتا پورہ کی ایک لیبارٹری سے زیورات کے جعلی ہونے کی تصدیق بھی کرائی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow