ویڈیو: پالتو کتے کی غلطی سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی
امریکا میں پالتو کتے کی غلطی گھر میں آگ لگنے کا سبب بن گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما میں پالتو کتے نے پورٹیبل لیتھیم آئن بیٹری پاور بینک کو چبا لیا جس کے نتیجے میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ […]
امریکا میں پالتو کتے کی غلطی گھر میں آگ لگنے کا سبب بن گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما میں پالتو کتے نے پورٹیبل لیتھیم آئن بیٹری پاور بینک کو چبا لیا جس کے نتیجے میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔
مئی میں پیش آنے والا واقعہ گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا اور اسے فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر میں موجود پالتو کتے کی نظر پاور بینک پر پڑتی ہے تو اسے چبا لیتا ہے جس کے باعث لگنے والی آگ کمرے کو لپیٹ میں لے لیتی ہے۔
خوش قسمتی سے کمرے میں موجود پالتو جانور بچ گئے اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر آگ پر قابو پالیا۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے افسر اینڈی لٹل کا کہنا تھا کہ اگر گھر سے نکلنے کا کوئی محفوظ راستہ نہ ہوتا تو جانی نقصان ہوسکتا تھا۔
واقعے کے بعد تلسا فائر ڈیپارٹمنٹ نے پالتو جانوروں کے مالکان کو لیتھیم آئن بیٹریوں کے خطرات، بیٹریوں کو بچوں اور پالتو جانوروں کی پہنچ سے دور رکھنے کے لیے حفاظتی انتباہ جاری کیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگرچہ یہ بیٹریاں موبائل ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے بنائی گئیں، لیکن اگر انہیں درست طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ سنگین خطرات کا باعث بنتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ان بیٹریوں کو اپنے گھروں کے اندر سہولت کے لیے رکھتے ہیں، مگر ان کے ممکنہ خطرات سے لاعلم رہتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟