جنگل سے زنجیروں میں جکڑی بازیاب امریکی خاتون کا جھوٹ پکڑا گیا
ممبئی : بھارت کے جنگل سے گزشتہ ہفتے زنجیروں میں جکڑی امریکی خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا حالانکہ اس کی شادی ہی نہیں ہوئی۔ 50سالہ امریکی خاتون للیتا کیکمار ایس کو جنگل میں بھوک سے نڈھال اور ایک درخت سے […]
ممبئی : بھارت کے جنگل سے گزشتہ ہفتے زنجیروں میں جکڑی امریکی خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا حالانکہ اس کی شادی ہی نہیں ہوئی۔
50سالہ امریکی خاتون للیتا کیکمار ایس کو جنگل میں بھوک سے نڈھال اور ایک درخت سے زنجیر سے بندھا ہوا پایا گیا تھا، خاتون 25روز سے بھوکی پیاسی تھی۔
امریکی خاتون کے بارے میں پولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ مذکورہ خاتون نے اپنے آپ کو خود ہی باندھ رکھا تھا جبکہ بازیابی کے بعد دیے گئے بیان میں اس نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا۔
پولیس کے مطابق اب اس امریکی خاتون کا یہ مؤقف ہے کہ اس کی شادی ہی نہیں ہوئی اور پولیس کو دیئے گئے پہلے بیان کے وقت وہ مکمل طور پر اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا ہے کہ ان کا ویزا ختم ہو گیا تھا اور اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ وطن واپس جاسکے اس لیے وہ پریشان تھی، جس کے بعد اس نے تالے اور زنجیریں خرید کر خود کو درخت سے باندھ لیا تھا۔
امریکی خاتون کے علاج پر مامور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضہ کی پہلے سے کافی حالت بہتر ہو رہی ہے، وہ کھاتی پیتی اور چلتی پھرتی ہیں اس کے علاوہ تھوڑی بہت ورزش بھی کرلیتی ہیں۔
ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ امریکہ میں اس خاتون کے خاندان کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور لالیتا بھی ان سے رابطے میں تھی۔
مزید پڑھیں : بھارت میں زنجیر سے بندھی امریکی خاتون کئی ہفتوں بعد جنگل سے بازیاب
پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون کافی عرصے سے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں رہائش پذیر تھی اور اس کے پاس آدھار کارڈ بھی موجود تھا جس پر تامل ناڈو کا ایڈریس بھی درج تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟