بپھرے بیل نے راہگیروں کو اٹھا کر پٹخ دیا، ویڈیو وائرل
بھارت میں بپھرے آوارہ بیل نے راہگیروں کو زخمی کردیا جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر جلال آباد میں بیل نے سڑک پرکئی لوگوں کی دوڑیں لگوادیں اور جو سامنے آگیا اسے اٹھا کر پٹخ دیا۔ بیل نے سڑک پر موجود ایک شخص کو […]
بھارت میں بپھرے آوارہ بیل نے راہگیروں کو زخمی کردیا جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر جلال آباد میں بیل نے سڑک پرکئی لوگوں کی دوڑیں لگوادیں اور جو سامنے آگیا اسے اٹھا کر پٹخ دیا۔
بیل نے سڑک پر موجود ایک شخص کو کئی بار سینگوں سے مارا جس سے اس کی آنکھ سے خون نکل آیا۔
یہی نہیں بیل وہاں سے آگے بھی گیا اور اس نے دیگر 15 افراد کو بھی زخمی کیا، اس دوران سڑک پر افراتفری مچ گئی اور لوگ ادھر سے ادھر بھاگنے لگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک گھنٹے کی افراتفری مچانے کے بعد میونسپل کونسل کے عملے نے بیل کو پکڑنے کے لیے کوششیں شروع کیں تاہم بیل میونسپل کونسل کی گاڑی کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
بیل کو پکڑنے کی کوششیں 3 گھنٹے تک جاری رہیں جس کے بعد اسے پکڑ لیا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میونسپل کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟