مہنگے پیٹرول سے نجات، شہری نے سولر پر چلنے والی بائیک تیار کر لی

شہری نے ’ضرورت ایجاد کی ماں ہے‘ کہاوت پر کو عملی جامہ پہنچاتے ہوئے سولر پر چلنے والی بائیک تیار کر کے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہری محمد شریف نے مہنگے ایندھن سے بچنے کیلیے شمسی توانائی پر چلنے والی بائیک تیار […]

 0  5
مہنگے پیٹرول سے نجات، شہری نے سولر پر چلنے والی بائیک تیار کر لی

شہری نے ’ضرورت ایجاد کی ماں ہے‘ کہاوت پر کو عملی جامہ پہنچاتے ہوئے سولر پر چلنے والی بائیک تیار کر کے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہری محمد شریف نے مہنگے ایندھن سے بچنے کیلیے شمسی توانائی پر چلنے والی بائیک تیار کی۔

اس وقت تلنگانہ میں ہر سو محمد شریف کا چرچہ ہے جبکہ سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے صارفین بھی ان کی اس انوکھی مگر لاجواب ایجاد کی تعریف کرتے ہیں۔

محمد شریف کے مطابق بائیک کی مرمت اور ایندھن کی مد میں کافی پیسے خرچ ہو رہے تھے تو ایک دن انہوں نے اپنی سواری کو سولر پر منتقل کرنے کا سوچا۔

انہوں نے کچھ اس طرح سے ڈیزائن تیار کیا کہ سولر پلیٹ کی وجہ سے انہیں بائیک چلاتے وقت دھوپ بھی نہیں لگے گی، وہ بیک وقت سورج کی تپش اور ایندھن کے اخراجات سے بچ جائیں گے۔

محمد شریف کی بائیک میں 12 وولٹ کی چار بیٹریاں نصب ہیں جو سولر پینل کے ذریعے چارج ہوتی ہیں۔ اس کی مدد سے بائیک کو 40 کلو میٹر تک چلایا جا سکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow