لالچ میں آکر شہری نے اپنی دونوں ٹانگیں کٹوا دیں
امریکی ریاست میسوری میں ایک شخص نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی ٹانگیں کٹوادیں اور اسے ٹریکٹر سے ہوا حادثہ قرار دینے کی کوشش کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہاویل کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے حال ہی میں بہت عجیب کیس کی تحقیقات مکمل کیں، گزشتہ سال نومبر […]
امریکی ریاست میسوری میں ایک شخص نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی ٹانگیں کٹوادیں اور اسے ٹریکٹر سے ہوا حادثہ قرار دینے کی کوشش کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہاویل کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے حال ہی میں بہت عجیب کیس کی تحقیقات مکمل کیں، گزشتہ سال نومبر میں 60 سالہ شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ مبینہ طور پر حادثے کا شکار ہونے کے بعد اپنی دونوں ٹانگیں کھو بیٹھا۔
اس شخص نے بتایا کہ اس کی ٹانگیں ٹریکٹر پر لگی مشین سے کٹ گئیں، تحقیقات میں پتہ چلا کہ مذکورہ شخص کی کہانی میں کچھ ایسے پہلو تھے جن پر شک واضح تھا۔
اس شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کی ٹانگیں کٹ گئیں لیکن کہیں سے بھی ٹانگیں نہیں ملیں اور پھر اس کے زخم ایسے صاف تھے کہ کہیں سے نہیں لگ رہا تھا کہ اس کی ٹانگیں ٹریکٹر نے کچلی ہیں۔
تحقیقات کرنے والے ایک اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر یہ حادثہ ہوا ہوتا تو ضرور آس پاس خون نظر آتا لیکن ایسا نہیں تھا، میں پہلے بھی اس قسم کے حادثات دیکھ چکا ہوں۔
جائے حادثہ پر بلائے گئے افسران اور طبی عملے نے بھی ایسے ہی شکوک و شبہات ظاہر کیے کہ کہیں سے اس شخص کی ٹانگیں ٹریکٹر سے کٹی ہوئی نہیں لگ رہی تھیں، بعدازاں معلوم ہوا کہ اس شخص نے انشورنس کے پیسوں کے لیے خود کسی شخص کو رقم دے کر اپنی ٹانگیں کٹوائیں۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ شخص فالج کا مریض تھا جسے جب پتہ چلا کہ اب اس کی ٹانگیں کسی کام کی نہیں رہیں تو اس نے انشورنس فراڈ کرنے کا یہ منصوبہ بنایا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟