پاکستان لٹریچر فیسٹیول کوئٹہ میں ماہرہ خان چھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پاکستان لٹریچر فیسٹیول کوئٹہ میں آئی اور چھا گئیں۔ اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے درمیان دیکھ کر کوئٹہ والوں نے بھرپور خیرمقدم کیا جبکہ اداکارہ نے بھی کوئٹہ میں فلم بنانے کا وعدہ بھی کرلیا۔ ماہرہ خان اسٹیج پر پہنچی تو پہلی مرتبہ اپنی پسندیدہ فنکارہ کو دیکھ […]

 0  3
پاکستان لٹریچر فیسٹیول کوئٹہ میں ماہرہ خان چھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پاکستان لٹریچر فیسٹیول کوئٹہ میں آئی اور چھا گئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے درمیان دیکھ کر کوئٹہ والوں نے بھرپور خیرمقدم کیا جبکہ اداکارہ نے بھی کوئٹہ میں فلم بنانے کا وعدہ بھی کرلیا۔

ماہرہ خان اسٹیج پر پہنچی تو پہلی مرتبہ اپنی پسندیدہ فنکارہ کو دیکھ کر پرستاروں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

فلم ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے ساتھ ماہرہ خان کے ساتھ نشست ہوئی جس میں انہوں نے اپنی پسند ناپسند سے متعلق بتایا اور اپنے مستقبل کے خواب سے متعلق بھی بتایا۔

پرستاروں نے ماہرہ خان سے دوبارہ آنے اور  بلوچستان میں فلم بنانے کی فرمائش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔

انہوں نے اختتام پر شائقین کے لیے اپنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ڈائیلاگ وے مولیا بول کر مداحوں کے دل خوش کردیے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow