ہیٹ ویو سے سب سے زیادہ اموات کس ملک میں ہوتی ہیں؟

دنیا بھر میں ہیٹ ویو کی وجہ سے سالانہ لاکھوں اموات ہوتی ہیں اور اس فہرست میں اہم ایشیائی ملک کا پہلا نمبر ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی تازہ تحقیقی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہیٹ ویو سے دنیا بھر میں سالانہ تقریباً 1.53 […]

 0  8
ہیٹ ویو سے سب سے زیادہ اموات کس ملک میں ہوتی ہیں؟

دنیا بھر میں ہیٹ ویو کی وجہ سے سالانہ لاکھوں اموات ہوتی ہیں اور اس فہرست میں اہم ایشیائی ملک کا پہلا نمبر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی تازہ تحقیقی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہیٹ ویو سے دنیا بھر میں سالانہ تقریباً 1.53 لاکھ لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ میں 1990 کے بعد سے 30 سالوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں بتایا گیا کہ ہیٹ ویو سے سب سے زیادہ اموات بھارت میں ہوتی ہیں جس کا نمبر 20 فیصد کے ساتھ پانچواں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے بعد چین میں 14 فیصد جبکہ روس میں 8 فیصد اموات ریکارڈ ہوتی ہیں۔

موناش یونیورسٹی کے محققین کا ماننا ہے کہ 1.53 لاکھ اموات میں سے تقریباً نصف ایشیا جبکہ 30 فیصد سے زیادہ کا تعلق یورپ سے ہے۔

محققین کے مطابق صرف ایشیا میں ہیٹ ویو سے جڑی اموات کی تعداد تقریباً 75 ہزار جبکہ یورپ میں یہ تعداد 45 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow