قد کے تناسب سے انسان کا وزن کتنا ہونا ضروری ہے؟
انسان کا وزن اس کے قد سے تناسب سے ہونا ضروری ہے کیونکہ وزن کسی بھی انسان کی جسمانی تندرستی اور مجموعی صحت کا تعین کرتا ہے۔ انسان کا وزن قد کے تناسب سے مختلف عوامل پر منحصر ہوتا ہے، عموماً انسان کے وزن کا تعین اُس کے قد کی مطابقت سے کیا جاتا ہے […]
انسان کا وزن اس کے قد سے تناسب سے ہونا ضروری ہے کیونکہ وزن کسی بھی انسان کی جسمانی تندرستی اور مجموعی صحت کا تعین کرتا ہے۔
انسان کا وزن قد کے تناسب سے مختلف عوامل پر منحصر ہوتا ہے، عموماً انسان کے وزن کا تعین اُس کے قد کی مطابقت سے کیا جاتا ہے جو کہ ایک فارمولے کی مدد سے کیا جاتا ہے جسے "باڈی میس انڈیکس (بی ایم آئی) کہا جاتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا اور اس سے متعلق بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے قد کے لحاظ سے اپنا مثالی وزن برقرار رکھیں۔
لوگوں کی بڑی تعداد اس بات سے ناواقف ہے کہ ان کے قد کے مطابق ان کا وزن کتنا ہونا چاہیے۔ اگر قد کے مطابق صحیح وزن کی معلومات ہو تو آپ اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ اور اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو آپ کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
زیر نظر مضمون میں کچھ ایسے عوامل کا ذکر کیا جارہا ہے جو قد اور وزن کے تناسب کو متاثر کرتے ہیں،
وزن اور قد متاثر ہونے کی کیا علامات ہیں؟
اگر آپ متوازن غذا، ورزش اور صحت مند عادات رکھتے ہیں تو آپ کے جسم کی نشوونما اور وزن پر اچھا اثر پڑتا ہے، اس کے علاوہ طبی حالات یا ہارمونز کے مسائل بھی آپ کے قد اور وزن کو متاثر کر سکتے ہیں۔
عمر کی مناسبت سے وزن میں اضافہ
عمر کے مختلف گروپوں کے درمیان وزن بڑھنے کی رفتار اور باڈی کی نشونما مختلف ہوتی ہے۔ نوزائیدہ اور چھوٹے بچے تیزی سے بڑھتے ہیں، لیکن جوانی تک ان کی نشوونما سست ہوجاتی ہے۔ ساتھ ہی جب ان کے جسم میں ہارمونل تبدیلیاں آتی ہیں تو ان کی نشوونما کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔
جب ایک انسان بلوغت کی عمر میں پہنچتا ہے تو اس کا قد بڑھنا بند ہو جاتا ہے، جس کے بعد انسان کا وزن اس کی غذائیت، طرز زندگی اور جسمانی سرگرمیوں کے لحاظ سے بڑھتا یا کم ہوتا ہے۔
نوٹ : قد کے مطابق وزن کے تناسب کیلیے اپنے معالج سے مشورہ کرکے اس کی ہدایات پر عمل کریں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟