موسم گرما میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے مفید غذائیں
موسم گرما کی شدت نہ صرف پریشانی کا سبب بنتی ہے بلکہ اس سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوتا ہے، جو نیند میں بےچینی، تھکاوٹ اور دماغی تھکن کی وجہ بنتی ہے۔ گرمیوں میں موزوں غذاؤں کا انتخاب کرکے ہم جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ، ہلکا پھلکا، ٹھنڈا اور قوت بخش رکھ […]
موسم گرما کی شدت نہ صرف پریشانی کا سبب بنتی ہے بلکہ اس سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوتا ہے، جو نیند میں بےچینی، تھکاوٹ اور دماغی تھکن کی وجہ بنتی ہے۔
گرمیوں میں موزوں غذاؤں کا انتخاب کرکے ہم جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ، ہلکا پھلکا، ٹھنڈا اور قوت بخش رکھ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف ہربلسٹ طاہر آغا نے تفصیلی گفتگو کی اور ناظرین کو گرمی شدت سے محفوظ رہنے اور صحت کی بہتری سے متعلق مفید مشورے دیئے۔
انہوں نے بتایا کہ گرمی میں سب سے زیادہ ضروری ہے کہ جسم میں پانی کی مقدار کو کم نہ ہونے دیں ضرورت کے مطابق جتنا پانی پیا جائے اتنا بہتر ہے۔
زیادہ سے زیادہ پانی پینے سے جسم کے درجہ حرارت کو قابو رکھنے میں مدد ملتی ہے، جس کی ایک وجہ پسینہ آنا اور جسم کا ٹھنڈا رہنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خصوصاً خواتین کبھی بھی کچن کے گرم ماحول سے نکل کر فوری طور پر ای سے والے روم میں نہ جائیں اس سے جسمانی اور دماغی صحت پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ مختلف قسم کے موسمی پھل یا ان کے جوسز کا استعمال بھی بہت ضروری ہے کیونکہ وہ اس موسم میں بہترین غذا ہے جیسے کہ تربوز، فالسہ، ناریل کا پانی، لیموں پانی میں نمک اور میٹھا سوڈا اور کچھ مشروبات میں تخم بالنگا ڈال کر پیئیں۔
ایسا کرنے سے جسم میں پانی کا تناسب بھی برقرار رہتا ہے اور وٹامن اور معدنیات بھی ملتی رہتی ہیں، جسم میں پانی کا تناسب برقرار رہنے سے اعضا صحیح طریقے سے کام کرتے ہیں اور ہیٹ سٹروک سے بھی بچنے میں مدد ملتی ہے۔
بچوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں ڈیٹاکس واٹر دیا جاسکتا ہے لیکن ان چیزوں کا ضرورت سے زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟