معذور شخص کو مردہ خاتون کے ہاتھ لگا دیے گئے

ڈاکٹروں نے ہاتھوں سے محروم شخص کی کامیاب سرجری کر کے اسے نئے ہاتھ لگا دیے جس سے وہ زندگی بھر کی معذوری سے بچ گیا۔ جسمانی اعضا سے محروم شخص کو اگر وہ اعضا مل جائیں تو اس کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہو سکتی۔ بھارت میں ہاتھوں سے محروم […]

 0  3

ڈاکٹروں نے ہاتھوں سے محروم شخص کی کامیاب سرجری کر کے اسے نئے ہاتھ لگا دیے جس سے وہ زندگی بھر کی معذوری سے بچ گیا۔

جسمانی اعضا سے محروم شخص کو اگر وہ اعضا مل جائیں تو اس کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہو سکتی۔ بھارت میں ہاتھوں سے محروم ایک شخص کو کامیاب سرجری کے ذریعے نئے ہاتھ لگا دیے گئے جو ایک مردہ خاتون نے عطیہ کیے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھوں سے محروم 45 سالہ شخص جو پیشے کے لحاظ سے ایک پینٹر ہے، چار سال قبل ایک ٹرین حادثے میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا جس کو ذہنی طور پر مردہ قرار دی جانے والی خاتون کے عطیہ کردہ ہاتھ لگائے گئے ہیں۔

مینا مہتا جنہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنے جسمانی اعضا بعد  از موت عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی اس سے قبل ان کے گردے، جگر نے دو افراد کو نئی زندگی جب کہ ان کے آنکھوں کے قرنیے نے ایک بے نور زندگی کو روشن کیا تھا۔

کامیاب سرجری کے بعد جب ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کے ساتھ پوز کیا تو مریض اپنے دونوں ہاتھوں سے ’تھمبز اپ‘ کرتا بھی دکھائی دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس سرجری میں 12 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا جس میں ڈونر کے ہاتھوں اور ریسیور کے بازوؤں کے درمیان ہر شریان، مسلز، ٹینڈونز اور نروز کو جوڑا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow