ٹنڈولکر، گواسکر اور دھونی سے بہتر کون؟ سابق کرکٹر نے نام بتادیا
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ویرات کوہلی کو سچن ٹنڈولکر، سنیل گواسکر اور مہندر سنگھ دھونی سے بہتر بیٹر قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں ویرات کوہلی کو بھارتی کرکٹ کی تاریخ کا بہترین بلے باز شمار کرتا ہوں […]
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ویرات کوہلی کو سچن ٹنڈولکر، سنیل گواسکر اور مہندر سنگھ دھونی سے بہتر بیٹر قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں ویرات کوہلی کو بھارتی کرکٹ کی تاریخ کا بہترین بلے باز شمار کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
ویرات کوہلی کے بیٹنگ آرڈر سے متعلق سدھو نے کہا کہ یہ سب ٹیم کی ڈیمانڈ پر منحصر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوہلی دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز ہیں، لیکن اگر ٹیم جیت نہیں رہی، بالخصوص آپ نے ایک بھی مرتبہ ٹرافی نہ اٹھائی ہو، یہ ایک ایسا دھبہ ہے جو آپ مٹانا چاہتے ہوں۔
سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی طرح کوہلی کے لیے نقصان دہ نہیں کیونکہ اس نے اپنی بہترین پرفارمنسز دی ہیں جو سب کے سامنے ہے۔
سدھو نے کہا کہ دھونی ٹیم میں سب سے زیادہ فٹ کرکٹر تھے لیکن اب کوہلی ان سے زیادہ فٹ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو آئی پی ایل 2024 میں کمنٹری کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟