پہلا ٹی 20: بھارت نے سری لنکا کو باآسانی شکست دے دی

بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میچ میں باآسانی 43 رنز سے شکست دے دی، کپتان سوریا کمار یادیو کو 58 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 214 رنز کے تعاقب […]

 0  2

بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میچ میں باآسانی 43 رنز سے شکست دے دی، کپتان سوریا کمار یادیو کو 58 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 214 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 19.2 اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اوپنر پتھم نسانکا کی 79 رنز کی برق رفتار اننگز بھی رائیگاں گئی، کوشل مینڈس 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کوشل پریرا کو 20 رنز پر اکشر پٹیل نے پویلین کی راہ دکھائی، کپتان چرتھ اسالنکا بغیر کوئی رن بنائے روی بشنوئی کا نشانہ بنے۔

کمندو میندس 12 رنز بنا کر چلتے بنے، دسن شناکا صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی جانب سے ریان پراگ نے تین وکٹیں حاصل کیں، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد سراج اور روی بشنوئی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے تھے۔

کپتان سوریا کمار یادیو نے 26 گیندوں پر 58 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، رشبھ پنت 49 اور جیسوال 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے متھیشا پتھیرانا نے چار وکٹیں حاصل کی تھیں، مدھوشنکا اور فرنینڈو ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow