مچل اسٹارک نے پاکستان کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، جبکہ میزبان […]
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، جبکہ میزبان ٹیم نے ہدف 33.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، مچل اسٹارک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مچل اسٹارک نے دس اوورز میں 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے ساتھ فاسٹ بولر ہوم گراؤنڈ پر 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے ہیں، انہوں نے صائم ایوب کو پویلین کہ راہ دکھائی اور یہ کارنامہ انجام دیا۔
ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں بریٹ لی، گلین میک گرا، شین وارن اور کریگ میک ڈرموٹ شامل ہیں۔
آسٹریلوی سرزمین پر بریٹ لی نے 94 میچوں میں 169 وکٹیں حاصل کی ہیں، گلین میک گرا کی وکٹوں کی تعداد 160 ہے، جبکہ شین وارن 134 اور کریگ میک ڈرموٹ نے 125 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟