مائیکل کلارک نے عماد وسیم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سوال اٹھا دیا
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی قومی ٹیم میں عدم شمولیت پر سوال اٹھا دیا۔ پی ایس ایل 9 کے کمنٹری پینل میں شامل سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم کی تعریف کی۔ مائیکل کلارک نے کہا کہ […]
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی قومی ٹیم میں عدم شمولیت پر سوال اٹھا دیا۔
پی ایس ایل 9 کے کمنٹری پینل میں شامل سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم کی تعریف کی۔
مائیکل کلارک نے کہا کہ فائنل میں میرے سب سے قیمتی کھلاڑی (ایم وی پی) عماد وسیم ہیں اور انہوں نے عماد کی ٹیم میں عدم موجودگی پر سوال اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے نہیں کھیل رہے تو اس میں کچھ سنگین غلطی ہے۔
واضح رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ سال 24 نومبر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود عماد وسیم نے سلیکٹرز کی جانب سے بلائے جانے پر قومی ٹیم میں واپسی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم میں میری ضرورت ہوئی تو میں دستیاب ہوں گا اگر نہیں تو مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین نے مجھے ریٹائر ہونے کے بعد فون کیا لیکن میں نے انہیں کہا کہ ہم پی ایس ایل کے بعد بات کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟