خواتین کب سے لِپ اسٹک استعمال کرتی آ رہی ہیں؟ نئی دریافت میں انکشاف

لپ اِسٹک موجودہ دور میں خواتین کی میک اپ کٹ کی اہم ترین چیزوں میں سے ایک ہے لیکن یہ ہزاروں سال قبل بھی استعمال ہوتی تھی۔ جی ہاں ایران میں دنیا کی سب سے قدیم ترین لپ اسٹک کی دریافت ہوئی ہے جو چند سو نہیں بلکہ چار ہزار سال قدیم ہے۔ غیر ملکی […]

 0  4
خواتین کب سے لِپ اسٹک استعمال کرتی آ رہی ہیں؟ نئی دریافت میں انکشاف

لپ اِسٹک موجودہ دور میں خواتین کی میک اپ کٹ کی اہم ترین چیزوں میں سے ایک ہے لیکن یہ ہزاروں سال قبل بھی استعمال ہوتی تھی۔

جی ہاں ایران میں دنیا کی سب سے قدیم ترین لپ اسٹک کی دریافت ہوئی ہے جو چند سو نہیں بلکہ چار ہزار سال قدیم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں ماہرین آثار قدیمہ کو پتھر کی ایک چھوٹی سی شیشی نما  چیز ملی ہے جس میں سرخ رنگ کا مواد موجود ہے۔

اس بارے میں ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ سرخ رنگ کا یہ مواد تقریباً 4 ہزار سال پرانا ہے جو ہونٹوں کو رنگنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لِپ اسٹک کے نمونے کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں 80 فیصد مواد گہرے سرخ رنگ فراہم کرنے والے منرلز جیسے hematite پر مبنی ہے۔

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اس مواد کو میک اپ کے علاوہ دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہوگا لیکن گہرا سرخ رنگ، اس میں تیار ہونے والے اجزا اور ڈبیا کی بناوٹ دیکھنے سے لگتا ہے کہ اسے ہونٹوں پر استعمال کیا جاتا ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow