ویڈیو: اکشر پٹیل نے مچل مارش کا شاندار کیچ پکڑ لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں بھارتی اسپنر اکشر پٹیل نے آسٹریلوی کپتان مچل مارش کا شاندار کیچ پکڑ لیا۔ سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 206 رنز کے تعاقب آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی، […]

 0  7
ویڈیو: اکشر پٹیل نے مچل مارش کا شاندار کیچ پکڑ لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں بھارتی اسپنر اکشر پٹیل نے آسٹریلوی کپتان مچل مارش کا شاندار کیچ پکڑ لیا۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 206 رنز کے تعاقب آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی، شکست کے بعد آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے جبکہ بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

کپتان روہت شرما نے 41 گیندوں پر 92 رنز کی  برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

تاہم 8.5 اوورز میں 87 رنز پر آسٹریلیا کا ایک کھلاڑی آؤٹ تھا اور مچل مارش 37 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جب اکشر پٹیل نے شاندار کیچ تھام کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچل مارش نے کلدیپ یادیو کی گیند پر لیگ سائیڈ پر شاٹ لگایا جو چھکا ہوسکتا تھا لیکن اکشر پٹیل نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

کمنٹیٹر بھی اکشر پٹیل کے حیران کن کیچ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow