دوسرا ٹی 20: انگلینڈ کا پاکستان کو 184 رنز کا ہدف
برمنگھم: دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔ برمنگھم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف […]
برمنگھم: دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔
برمنگھم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان جوز بٹلر نے 51 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 3 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
ول جیکس 37 اور جونی بیرسٹو 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، فل سالٹ 13 رنز بنا کر عماد وسیم کا نشانہ بنے۔
ہیروی بروک ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، معین علی کو 4 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا، کرس جارڈن 3 رنز بناسکے، جوفرا آرچر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جوز بٹلر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بولرز کے انتخاب میں مشکل ہورہی ہے، کھلاڑیوں کے لیے سادہ پیغام ہے اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برمنگھم میں جب بھی کھیلتے ہیں بھرپور سپورٹ ملتی ہے۔
انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل کر سیریز جیتنا چاہتے ہیں، یہ سیریز ورلڈ کپ کے لیے بہت اہم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟