پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا جیولین فائنل سے قبل ارشد ندیم کے نام پیغام
قومی ٹیسٹ ٹیم کپتان شان مسعود نے جیولین تھرو کے فائنل سے قبل ایتھلیٹ ارشد ندیم کے نام پیغام میں ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شان مسعود نے اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل کے لیے اولمپیئن ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، اپنے […]
قومی ٹیسٹ ٹیم کپتان شان مسعود نے جیولین تھرو کے فائنل سے قبل ایتھلیٹ ارشد ندیم کے نام پیغام میں ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
شان مسعود نے اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل کے لیے اولمپیئن ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، اپنے پیغام میں کراچی کنگز کے کپتان نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ارشد ندیم آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ آپ پورے ملک کے لیے رول ماڈل ہیں، فائنل راؤنڈ کے لیے ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، 8 اگست کو پوڈیم پر پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے کے لیے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
ارشد ندیم نے منگل کو پیرس میں ہونے والے کوالیفائر راؤنڈ میں 86.59 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی تھی، ان کی کارکردگی نے پاکستان کے لیے اولمپک میں تمغے کی امید روشن کر دی ہے۔
خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں میڈل جیٍتنے کی واحد امید ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا اور کامیابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
میچ شروع ہونے سے قبل ارشد ندیم نے اپنی والدہ کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو بھی کی، والدہ نے ارشد ندیم کو کامیابی کیلئے ڈھیروں دعائیں دیں، ارشد ندیم نے اپنی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں ان شااللہ جیت کرواپس آؤں گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟