ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے شاہینوں کا آخری اور کڑا امتحان کل سے شروع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا آخری امتحان کل سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ہو رہا ہے اسی دوران گرین شرٹس کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے میں 10 روز باقی رہ گئے ہیں۔ میگا ایونٹ سے قبل حتمی […]

 0  6
ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے شاہینوں کا آخری اور کڑا امتحان کل سے شروع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا آخری امتحان کل سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ہو رہا ہے اسی دوران گرین شرٹس کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے میں 10 روز باقی رہ گئے ہیں۔ میگا ایونٹ سے قبل حتمی اسکواڈ کی تکمیل کے لیے شاہینوں کا آخری اور اہم امتحان کل سے انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز سے ہو رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک 20 میں سے 19 ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر چکی ہیں، صرف پاکستان نے تاحال اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا اور پی سی بی کے مطابق کل انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

شاہینوں کا پہلا پڑاؤ لیڈز ہے جہاں وہ کل پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔ ایک دن آرام کے بعد گرین شرٹس نے ٹریننگ کی۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ پاور ہٹنگ پر خصوصی توجہ دی، جب کہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔

ورلڈ کپ سے قبل دفاعی چیمپئنز سے مقابلہ ہے اور سیریز جیتنا ہدف ہے۔ پاکستان بھرپور حملے کی تیاریاں کر رہا ہے لیکن مشکل کنڈیشن میں حریف بھی مشکل ہے اس لیے ہر شعبے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوگی۔

 

متحدہ عرب امارات ہو، پاکستان یا انگلینڈ۔ گرین شرٹس نے آج تک انگلش ٹیم سے کوئی ٹی ٹوئنٹی سیریز نہین جیتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 7 باہمی سیریز ہوئی ہیں جن میں سے 5 انگلینڈ کے نام رہیں جب کہ 2 ڈرا ہوئیں۔

ہیڈنگلے گراونڈ پر اب تک صرف ایک ٹی 20 میچ کھیلا گیا ہے اور اس واحد میچ میں بھی میزبان ٹیم نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

 

گزشتہ روز کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم جوائن کرنے کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کی جب کہ اپنی نگرانی میں پریکٹس بھی کرائی اور ٹپس دیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow