بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کتنے بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 21 اگست سے ہو رہا ہے پہلے میچ میں قومی ٹیم کا ممکنہ کمبی نیشن سامنے آیا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے […]

 0  5

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 21 اگست سے ہو رہا ہے پہلے میچ میں قومی ٹیم کا ممکنہ کمبی نیشن سامنے آیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم اسی اسٹیڈیم میں جب کہ مہمان ٹیم لاہور میں پریکٹس کر رہی ہے۔

پہلے میچ میں پچ فاسٹ بولرز کیلئے سازگار بتائی جا رہی ہے جس کے باعث امکان ہے کہ پاکستان ٹیم اس میچ میں تین فاسٹ بولر اور ایک ریگولر اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولرز میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ پنڈی اسٹیڈیم میں عوام کی امیدوں کا محور ہوں گے۔

بیٹنگ لائن کی بات کی جائے تو اوپننگ میں عبداللہ شفیق کے ساتھ نوجوان کھلاڑی کو بھیجا جائے گا۔ کپتان شان مسعود ون ڈاؤن پوزیشن پر جب کہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

محمد ہریرہ جنہوں نے پاکستان شاہینز کے لیے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کیا۔ انہیں پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرایا جا سکتا ہے۔

سلو انٹرنیٹ سے پاکستان میں موجود بنگلہ دیشی کرکٹر بھی عاجز

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow