وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی و دیگر کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ساڑھے تین سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور دیگر نے مبارک باد پیش کی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی […]

 0  2
وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی و دیگر کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ساڑھے تین سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور دیگر نے مبارک باد پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ یہ قومی ٹیم کی اپنے ہوم گراؤنڈ پر ساڑھے تین سال بعد پہلی ٹیسٹ فتح بھی ہے۔

اس شاندار فتح پر وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ’’ویلڈن ٹیم پاکستان‘‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پوری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نعمان علی اور ساجد خان کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملتان ٹیسٹ میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میں جیت کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کامران غلام نے بھی ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنا کر بھرپور صلاحیت دکھائی۔ نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔ امید ہے ٹیم آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امید ہے مستقبل میں بھی کارکردگی کا یہ تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جیت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ ساجد خان نے شاندار بولنگ کی جب کہ بیٹنگ پرفارمنس بھی بہترین رہی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس جیت پر کوچ، کپتان اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان ٹیم نے تینوں شعبوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور قوم کو کئی سال بعد ہوم گراؤنڈ پر جیت کا تحفہ دیا۔ امید ہے کہ فتوحات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow