امید ہے پنڈی ٹیسٹ بھی نتیجہ خیز ہوگا، انگلش کپتان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ ہر میچ کا نتیجہ آ رہا ہے امید ہے پنڈی ٹیسٹ بھی نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ میچ کے […]

 0  2
امید ہے پنڈی ٹیسٹ بھی نتیجہ خیز ہوگا، انگلش کپتان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ ہر میچ کا نتیجہ آ رہا ہے امید ہے پنڈی ٹیسٹ بھی نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔

میچ کے بعد انگلینڈ کرکٹ تیم کے کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعمال شدہ پچ پر میچ کھیلا اور بہت دلچسپ ٹیسٹ میچ تھا۔ دوسرے دن سے ہی بال نے زیادہ ٹرن شروع کر دیا تھا۔

انگلش کپتان نے کہا کہ اس وکٹ پر ڈیفنڈ کرنا مشکل تھا۔ ہم نے سوئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، بین ڈکٹ نے پہلی اننگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔

بین اسٹوکس نے میچ میں ٹاس کا اہم کردار ہوتا ہے اور پاکستانی قائد شان کی قسمت ہے کہ وہ دونوں بار ٹاس جیتے۔

واضح رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگ اور 47 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے بدلہ چکاتے ہوئے 152 رنز سے جیت اپنے نام کی۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہونے کے بعد پنڈی میں آخری اور فیصلہ کن میچ 25 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔

پہلی فتح مشکل سے ملی، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے، شان مسعود

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow