کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین شاہ کا معنی خیز پیغام وائرل
قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین شاہ کا سوشل میڈیا پر ’’معنی خیز‘‘ پیغام وائرل ہو گیا ہے جس سے قومی ٹیم میں گروپنگ ہوتی نظر آ رہی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی جنہیں گزشتہ سال بابر اعظم کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم صرف نیوزی لینڈ سے ایک سیریز […]
قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین شاہ کا سوشل میڈیا پر ’’معنی خیز‘‘ پیغام وائرل ہو گیا ہے جس سے قومی ٹیم میں گروپنگ ہوتی نظر آ رہی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی جنہیں گزشتہ سال بابر اعظم کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم صرف نیوزی لینڈ سے ایک سیریز میں ناکامی کے بعد قیادت واپس بابر اعظم کے سپرد کر دی گئی جس کے بعد ٹیم میں اختلافات اور گروپنگ کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔
تاہم شاہین شاہ نے قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد گزشتہ روز ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے جس نے ان خدشات کو مزید ہوا دی ہے کہ ٹیم اختلافات کا شکار ہو رہی ہے۔
سابق کپتان نے ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کی جس کے الفاظ کچھ اس طرح تھے کہ ’’مجھے کبھی ایسی پوزیشن میں مت لانا جہاں مجھے یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں! میرے صبر کا امتحان نہ لیں کیونکہ میں شاید سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا‘‘۔
23 سالہ فاسٹ بولر نے مبینہ طور پر قومی کرکٹ ٹیم میں اہم پوزیشن کھونے پر اپنا غصہ شیر والی ویڈیو کے ذریعے شیئر کیا۔
سابق کرکٹرز جو اس طرح قیادت کی تبدیلی کو ٹیم کے لیے پہلے ہی اچھا قرار نہیں دے رہے تھے اب اس معنی خیز پیغام پر مبنی ویڈیو پیغام نے ٹیم میں یکجہتی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی بابر اعظم کی دوبارہ کپتان تقرری کے بعد پی سی بی کی جانب سے ان سے منسوب جعلی بیان جاری کرنے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ بورڈ حکام نے ان سے بات کی اور نہ ہی اجازت لی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟