’’ہر چیز کا آغاز اور اختتام ہوتا ہے‘‘ ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی اور اپنے شاندار کیریئر میں 22 گرینڈ سلیم جیتنے والے کھلاڑی رافیل نڈال نے کھیل کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ اسپین سے تعلق رکھنے والے نڈال نے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران نڈال نے 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں اور وہ گرینڈ سلیم جیتنے والے مردوں […]
دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی اور اپنے شاندار کیریئر میں 22 گرینڈ سلیم جیتنے والے کھلاڑی رافیل نڈال نے کھیل کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔
اسپین سے تعلق رکھنے والے نڈال نے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران نڈال نے 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں اور وہ گرینڈ سلیم جیتنے والے مردوں کی آل ٹائم لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں، ان سے آگے سربیا کے نوواک جوکووچ جن کے پاس 24 گرینڈ سلیم جیتنے کا اعزاز موجود ہے۔
ٹینس کی تاریخ کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک رافیل نڈال نے باضابطہ طور پر کھیل کو خیرباد کہنے کا اعلان جمعرات کو کیا، ان کہا کہنا تھا کہ وہ اگلے ماہ ہونے والے ڈیوس کپ فائنلز کے بعد پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اسپینش ٹینس اسٹار کا کیریئر ناقابل یقین بلندیوں سے بھرا ہوا ہے، تاہم پچھلے کچھ سال 38 سالہ پلیئر کے لیے مشکل رہے اور وہ انجریز کا بھی شکار رہے۔
جمعرات کو ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’سب کو ہیلو میں آپ یہ بتانے چاہتا ہوں کہ میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہو رہا ہوں، درحقیقت یہ کچھ سال میرے لیے مشکل رہے،
رافیل نڈال نے مزید لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اب میں بغیر کسی رکاوٹ کے کھیلنے کے قابل ہوں، یہ واضح طور پر ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اس زندگی میں، ہر چیز کا ایک آغاز اور اختتام ہوتا ہے۔
ٹینس لیجنڈ نے ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ میرے خیال میں یہ مناسب وقت ہے کہ ایک ایسے کیریئر کو ختم کر دیا جائے جو طویل اور اس سے کہیں زیادہ کامیاب رہا ہے جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟