’باڈی تھکی ہوئی ہے زیادہ بولنگ کرواؤں گا تو گر جاؤں گا‘
اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم فاسٹ بولر نے بولنگ کوچ اظہر محمود سے کہا تھا کہ باڈی تھکی ہوئی ہے زیادہ بولنگ کرواؤں گا تو گر جاؤں گا۔ پاکستان پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوا تھا جواب میں انگلش بیٹر […]
اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم فاسٹ بولر نے بولنگ کوچ اظہر محمود سے کہا تھا کہ باڈی تھکی ہوئی ہے زیادہ بولنگ کرواؤں گا تو گر جاؤں گا۔
پاکستان پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوا تھا جواب میں انگلش بیٹر نے پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور 823 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجاکر پاکستانی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔
جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہے اور ان پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں، پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے ہیں اور انہیں انگلش ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 115 رنز درکار ہیں۔
تاہم اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے انکشاف کیا کہ بولرز کا تو کیا بتاؤں کہ کل اظہر محمود باؤنڈری لائن پر نسیم شاہ سے باتیں کررہے تھے جب دن ختم ہونے کے آخری لمحات تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اظہر محمود نسیم شاہ سے اصرار کررہے تھے کہ تم دو یا تین اوور نئی گیند سے کروادو تو ہمیں وکٹیں مل سکتی ہیں لیکن نسیم شاہ نے ان سے یہ کہا کہ میری باڈی اتنی تھکی ہوئی ہے کہ میں اب بولنگ نہیں کرواسکتا اگر بولنگ کرنے گیا تو گر جاؤں گا۔
شاہد ہاشمی نے کہا کہ اب اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آپ کو ان بولرز کی کتنی ضرورت ہے کہ جو چار یا پانچ روزہ کرکٹ کھیل سکتے ہوں، کیونکہ وہ ٹیسٹ سیریز سے قبل ون ڈے کپ کھیل رہے تھے۔
ملتان ٹیسٹ: پاکستانی بیٹرز کا پھر سے فلاپ شو، اننگز کی شکست کے آثار واضح (arynews.tv)
سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ ہم تو ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں جب تک آپ لمبے اسپیل نہیں کریں گے کیسے ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہو، سب کی توجہ چار اوورز کی کرکٹ پر لگی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس زیادہ تر نئے بولرز ہیں ان کو دیکھ لیں، شان مسعود نے کل تو اٹیک ہی نہیں کیا ہے فیلڈنگ آپ دیکھ لیں کیا سیٹ کی ہوئی تھی پھر شان نے سارے حربے استعمال کرلیے لیکن وہ مارے ہی جارہے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟