بھارت کا ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے پر سوریا کمار کو یقین کیوں نہیں آرہا؟

سوریا کمار یادیو بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان بن چکے ہیں، تاہم کرکٹر کو اب تک یقین نہیں آرہا کہ انھیں قیادت کے لیے چنا جاچکا ہے۔ روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ کپتانی کے لیے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا مضبوط امیدوار تھے اور کئی ذرائع انھیں بھارتی ٹیم کا کپتان […]

 0  2
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے پر سوریا کمار کو یقین کیوں نہیں آرہا؟

سوریا کمار یادیو بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان بن چکے ہیں، تاہم کرکٹر کو اب تک یقین نہیں آرہا کہ انھیں قیادت کے لیے چنا جاچکا ہے۔

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ کپتانی کے لیے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا مضبوط امیدوار تھے اور کئی ذرائع انھیں بھارتی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کی خبریں دے رہے تھے، کچھ خبروں کے مطابق شبمن گل بھی اس دوڑ میں شامل تھے، تاہم ٹی ٹوئنٹی کپتان کا قرعہ فال سوریا کمار کے نام نکلا۔

سوریا کمار یادیو نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے کے بعد اپنی پوسٹ میں لوگوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی بے یقینی کا بھی اظہار کیا۔

بھارتی نومنتخب کپتان نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’ محبت، حمایت اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کے لیے آپ سب کا بہت بہت شکریہ، گزشتہ چند ہفتے ایک خواب سے کم نہیں تھے اور میں واقعی شکر گزار ہوں۔

سوریا کمار نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنے کے احساس کو الفاظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ نیا کردار اپنے ساتھ بہت ساری ذمہ داری، جوش اور جذبہ لے کر آتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب کا تعاون اسی طرح برقرار رہے گا، تمام چیزیں خدا کی طرف سے ہوتی ہیں اور خدا بہت عظیم ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے سوریا کمار کو کپتان مقرر کیا ہے۔

بھارتی بورڈ نے سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کے ساتھ شبمن گل کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں اسکواڈز کے لیے نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

سوریا کمار بھارت کےلیے 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، گزشتہ سال وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف بھی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow