نیلم منیر کے شوہر کون اور کس پیشے سے وابستہ ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر گزشتہ رواز دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر گزشتہ روز اداکارہ نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں تاہم مداح ان کے شوہر کے بارے […]

 0  1
نیلم منیر کے شوہر کون اور کس پیشے سے وابستہ ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر گزشتہ رواز دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر گزشتہ روز اداکارہ نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں تاہم مداح ان کے شوہر کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ وہ کون ہیں اور کس پیشے سے وابستہ ہیں۔

تاہم اب مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے کہ کیونکہ ان کے شوہر کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔

یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیلم منیر کے شوہر کے حوالے سے کئی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

یاسر شامی کا دعویٰ ہے کہ نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔

نیلم منیر اور محمد راشد نے پسند کی شادی کی ہے، شادی کی تقریب گزشتہ ماہ منعقد ہوئی جس کی تصاویر اب جاری کی گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

یوٹیوبر نے اداکارہ کے شوہر کی ملازمت کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس میں ہیں اور اگر دبئی پولیس کے موجود اہلکاروں کا تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو ان کی تنخواہ 13ہزار درہم ہوتی ہے، جو ( پاکستانی 10 لاکھ روپے) بنتی ہے۔

یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ دبئی کے پولیس اہلکار سے شادی کے بعد نیلم منیر کو اب دبئی کے شاپنگ مالز میں اچھا خاصا ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا، عام طور پر دبئی اپنے ملک میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو شہریت نہیں دیتا، اس کے بجائے انکو گولڈن ویزہ دیا جاتا ہے جو کہ دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر مستقبل میں شہریت میں بھی بدل سکتا ہے لیکن اگر ان دونوں کے بچے ہوں گے تو انہیں دبئی کی شہریت ہی ملے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow