سلو میاں نے اننت کی شادی میں امبانیوں سے بھی زیادہ مہنگی گھڑی پہنی!

دبنگ سلمان خان نے اننت امبانی کی شادی میں اتنی مہنگی گھڑی پہن کر شرکت کی کہ اتنی قیمتی گھڑی دولہے میاں نے بھی نہ پہنی ہوگی۔ بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایشیا کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شاہانہ شادی میں اپنی شان و شوکت دکھانے […]

 0  5
سلو میاں نے اننت کی شادی میں امبانیوں سے بھی زیادہ مہنگی گھڑی پہنی!

دبنگ سلمان خان نے اننت امبانی کی شادی میں اتنی مہنگی گھڑی پہن کر شرکت کی کہ اتنی قیمتی گھڑی دولہے میاں نے بھی نہ پہنی ہوگی۔

بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایشیا کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شاہانہ شادی میں اپنی شان و شوکت دکھانے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور ان کی مہنگی ترین گھڑی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

بھارتی میڈیا پر آنے والی رپورٹس کے مطابق شادی کے سلسلے میں منعقدہ مختلف تقریبات میں سے ایک تقریب میں سلو میاں نے 23 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 75 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کی گھڑی پہن کر شرکت کی۔

اس تقریب میں میں سلمان خان نے سیاہ شلوار قمیض زیب تن کی تھی اور اپنا روائی بریسلٹ بھی پہنا تھا۔ تاہم سلمان نے جو مہنگی ترین گھڑی پہنی تھی اس میں 130 بیش قیمت ہیروں کے ساتھ 779 مختلف قیمتی پتھر بھی جڑے ہوئے تھی۔

یہ قمیتی پتھر گھڑی میں ایک طرح سے قوس قزح بناتے نظر آتے ہیں جبکہ گھڑی کی مالیت 28 لاکھ 8 ہزارامریکی ڈالر بتائی گئی ہے جو کہ بھارتی روپوں میں 23 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔

خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جمعہ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، شادی کی تقریبات میں دنیا بھر سے معروف شخصیات سمیت سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ اور نریندر مودی بھی شرکت کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow