جھانوی کپور نے شادی کے سوال پر صحافی کو پاگل کہہ دیا!
بالی ووڈ ایکٹر جھانوی کپور سے ان کی فلم لانچگ کی تقریب میں ایک صحافی نے شادی کا سوال کیا تو اداکارہ نے اسے پاگل کہہ کر مخاطب کیا۔ جھانوی کپور نے اپنی انسٹا گراہم اسٹور پر کہا تھا کہ وہ کوئی راز آشکار کرنے والی ہیں، ان کی آنے والی فلم ’الجھ‘ کی تقریب […]
بالی ووڈ ایکٹر جھانوی کپور سے ان کی فلم لانچگ کی تقریب میں ایک صحافی نے شادی کا سوال کیا تو اداکارہ نے اسے پاگل کہہ کر مخاطب کیا۔
جھانوی کپور نے اپنی انسٹا گراہم اسٹور پر کہا تھا کہ وہ کوئی راز آشکار کرنے والی ہیں، ان کی آنے والی فلم ’الجھ‘ کی تقریب میں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انھوں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر جو ’راز‘ شیئر کرنے کی بات کی ہے کیا اس کا تعلق شیکھر پہاڑیا اور ان کی شادی سے متعلق ہے۔
فلم کے حوالے سے ایک پروگرام میں شریک تھیں تو ایک رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ ’جھانوی، کیا شادی کی کوئی خبر ہے؟‘
سوال پوچھنے والے صحافی کو مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے جھانوی کپور نے کہا کہ ’کیا تم پاگل ہو؟‘ پھر ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے جو ’راز‘ کی بات کے حوالے سے پوسٹ کی تھی وہ کیا ہے، اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’آپ کو کل پتہ چل جائے گا۔‘
جھانوی نے پیر کی صبح اپنی انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ ’میرے پاس ایک راز ہے اور میں آپ لوگوں کے ساتھ اسے شیئر کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتی!‘ تاہم ان کی طرف سے شیئر کرہ راز ان کی آنے والی فلم ’الجھ‘ کا ٹریلر لانچ تھا۔
اس سے قبل جھانوی کپور نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انھوں نے کاروباری شخصیت شیکھر پہاڑیا سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے بھی حال ہی میں یہ احمقانہ چیز پڑھی کہ میں نے اپنے ریلیشن شپ کی تصدیق کی ہے اور میری شادی ہونے والی ہے، لوگوں نے دو تین آرٹیکلز یکجا کیے اور کہا کہ میری شادی ایک ہفتے کے اندرہوجائے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جھانوی کپور اور ان کے قریبی دوست شیکھر پہاڑیا اکثر ایک ساتھ مندر اور تقریبات میں نظر آتے ہیں جبکہ میڈیا کے مطابق دونوں کئی برسوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟