حکومت اور اسٹارک لنک میں بات چیت جاری، پی ٹی اے کی تصدیق

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے حکومت اور اسٹارک لنک میں بات چیت جاری ہونے کی تصدیق کردی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹارک لنک کی درخواست پر کام ابتدائی مراحل میں ہے، اسٹارک لنک کے لائسنس کے لیے تکنیکی ضروریات کا جائزہ […]

 0  1
حکومت اور اسٹارک لنک میں بات چیت جاری، پی ٹی اے کی تصدیق

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے حکومت اور اسٹارک لنک میں بات چیت جاری ہونے کی تصدیق کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹارک لنک کی درخواست پر کام ابتدائی مراحل میں ہے، اسٹارک لنک کے لائسنس کے لیے تکنیکی ضروریات کا جائزہ لیا جارہا ہے، نیشنل اسپیس ایجنسی قومی اسپیس پالیسی کے تحت جائزہ لے رہی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اسٹارک لنک کو لائسنس سے قبل بہت سی تکنیکی چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، بیڈوتھ، اپ لنکنگ، گیٹ ویز سمیت دیگر کئی اہم چیزوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق تمام غیرملکی سیٹلائٹ سروس پرووائیڈرز کے لیے یہی طریقہ کار ہے، اسپیس ایجنسی کی منظوری کے بعد سروسز فراہمی کے لیے ریگولیٹر کی منظوری درکار ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کو اسٹار لنک کیلیے حکومتِ پاکستان کی طرف سے منظوری کا انتظار ہے۔

ایکس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارف اور ایلون مسک کے درمیان اس حوالے سے مختصر گفتگو ہوئی۔ صنم جمالی نامی صارف نے اسٹار لنک کو پاکستان میں لانچ کرنے کی درخواست کی۔

صنم جمالی نے کہا کہ اسٹار لنک کے ساتھ پاکستان بہتر مستقبل کی جانب بڑھ سکتا ہے، ہر شہری کو انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی اور آگے بڑھنے کا موقع ملے گا لہٰذا اس کو ہمارے مستقبل کی راہداری بنایا جائے۔

اس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ وہ اس حوالے سے حکومتِ پاکستان کی جانب سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسپیس ایکس کے زیر ملکیت اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow