منکی پاکس کا مشتبہ کیس کس صوبے میں رپورٹ ہوا؟
ملک میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے خلیجی ملک سے واپس آنے والے مسافر میں علامت پائی گئی ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص خلیجی ملک سے واپس پہنچا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ منکی پاکس سے متاثرہ […]
ملک میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے خلیجی ملک سے واپس آنے والے مسافر میں علامت پائی گئی ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص خلیجی ملک سے واپس پہنچا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ منکی پاکس سے متاثرہ ہے، مذکورہ شخص میں جان لیوا بیماری کی معمولی علامات ہیں۔
حکام وزارت صحت نے یہ نہیں بتایا کہ منکی پاکس کا مشتبہ مریض کس خلیجی ملک سے واپس وطن پہنچا ہے تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ مشتبہ مریض کا سیمپل ٹیسٹ کیلئے این آئی ایچ ارسال کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص کی کانٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے، مریض کے مزید نمونے حاصل کیے جارہے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ صوبوں کو منکی پاکس سے متعلق فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے،122 ممالک میں منکی پاکس کے 99 ہزار518 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔
سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کو عالمی صحت کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے، کانگو میں منکی پاکس کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کا افریقا سمیت دیگر ممالک تک پھیلاؤ انتہائی پریشان کن ہے، منکی پاکس کو روکنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر اقدامات ضروری ہیں۔
کانگو میں منکی پاکس سے 450 اموات ہوچکی ہیں، وائرل انفیکشن قریبی رابطے سے پھیلتا ہے، علامات میں نزلہ اور دانے شامل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟