بابر اعظم کی ون ڈے میں نمبر ون پوزیشن روہت شرما کی پہنچ سے کتنی دور؟

روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن کو چیلنج کرنے کے قریب پہنچ گئے، وہ پاکستانی کپتان سے تھوڑے فاصلے پر ہیں۔ پاکستان کے وائٹ بال قائد بابر اعظم طویل عرصے سے ایک روزہ مقابلوں کے نمبر ون بیٹر ہیں، تاہم تازہ آئی سی سی رینکنگ میں […]

 0  2

روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن کو چیلنج کرنے کے قریب پہنچ گئے، وہ پاکستانی کپتان سے تھوڑے فاصلے پر ہیں۔

پاکستان کے وائٹ بال قائد بابر اعظم طویل عرصے سے ایک روزہ مقابلوں کے نمبر ون بیٹر ہیں، تاہم تازہ آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان روہت شرما بابر اعظم کے قریب پہنچ چکے ہیں، بدھ کو جاری ون ڈے رینکنگ میں روہت نے شبمن گل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بابر کے بعد دوسرا نمبر حاصل کرلیا ہے۔

بھارتی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف تین میچز کی حالیہ ون ڈے سیریز میں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن روہت نے اس سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52.33 کی اوسط سے دو نصف سنچریوں سمیت 157 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم نے ون ڈے ورلڈکپ کے بعد سے اب تک ایک روزہ مقابلوں میں حصہ نہیں لیا مگر ان کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔

اس وقت قومی کپتان 824 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہیں جبکہ روہت کے 765 پوائنٹس ہیں، فی الحال روہت کے پاس بابر کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کرنے کا کوئی خاص موقع نہیں کیوں کہ اگلے سال انگلینڈ کے خلاف تین میچوں سے پہلے بھارت کی کوئی ون ڈے نہیں ہے۔

نئی بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل تیسرے، کوہلی چوتھے اور آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے ڈیئرل مچل چھٹے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں، سری لنکا کے پاتھوم نسانکا آٹھویں، انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان نویں اور جنوبی افریقہ کے راسی وینڈر ڈوسن دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

اسی طرح بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں صرف ایک پاکستانی شاہین آفریدی ساتویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ پہلے نمبر پر پروٹیز کیشو مہاراج موجود ہیں۔

ٹاپ 20 میں دوسرے ہندوستانی شریاس ایر 16 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ کے ایل راہول ایک مقام گرنے کے بعد 21 ویں نمبر پر ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow