’ 8 سے 9 کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو رہے ہیں‘

پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے 8 سے 9 کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو رہے ہیں یہ میری خبر ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرُجوش میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی […]

 0  3
’ 8 سے 9 کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو رہے ہیں‘

پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے 8 سے 9 کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو رہے ہیں یہ میری خبر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرُجوش میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بہت غصے میں ہیں کل میچ کےبعد کچھ کھلاڑی محسن نقوی سے ملنا چاہتے تھے انہوں نے انکار کیا اور کئی کھلاڑی ٹیم سے باہر ہونے والے ہیں یہ نہیں بتا سکتا کہ کون باہر ہو گا لیکن 70 فیصد تک ٹیم تبدیل ہو گی۔

باسط علی نے امید کا اظہار کیا کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کیلئے ابھی بھی سپرایٹ میں جانے کا موقع ہے پاکستان کا سپر ایٹ میں پہنچنے کا 10 فیصد چانس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ ہو رہے ہیں کل چیئرمین پی سی بی تک یہ بات بھی پہنچائی گئی کہ نیوزی لینڈکاحال دیکھیں، سلیکشن کمیٹی سےبھی اب پوچھا جائےگا کہ آپ نےکیسی سلیکشن کی ہے اس وقت سلیکشن کمیٹی بھی خطرے میں ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم میں بالکل تبدیلی ہونی چاہیے یہ ہی موقع ہے قومی ٹیم میں پہلے تبدیلی کر لی جاتی تو بھارت سے شکست نہ ہوتی، جو لوگوں کے دل ٹوٹے ہیں اس کا جوابدہ کون ہو گا، ورلڈکپ کیلئے ایسے ٹیم تیار نہیں ہوتی ورلڈکپ ایک بڑا ایونٹ ہوتا ہے ایسی تیاری نہیں کی جاتی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow