معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک اسپتال داخل
ممبئی : بھارتی ٹیلی وژن کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان بھارتی سنگھ کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد آج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بھارتی سنگھ کو گزشتہ کئی […]
ممبئی : بھارتی ٹیلی وژن کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان بھارتی سنگھ کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد آج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی سنگھ کو گزشتہ کئی روز سے معدے میں شدید تکلیف کی شکایت تھی بھارتی میڈیا کے مطابق آج ان کے پتے میں پتھری کی سرجری کی جائے گی۔
بعد ازاں بھارتی سنگھ نے اپنے وی لاگ میں مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کی پیٹ میں شدید درد تھا میں نے سمجھا کہ شاید بد ہضمی ہوگی لیکن ٹیسٹ کروانے پر پتے میں پتھری کی تشخیص ہوئی۔
اس موقع پر بھارتی سنگھ بہت جذباتی دکھائی دیں اور کہا کہ مجھے اپنے بیٹے گولا کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں نے اس حالت کی وجہ سے ٹھوس غذائیں کھانے سے منع کیا ہے اور اب وہ اپنے پسندیدہ اشیاء کھانے سے قاصر ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟